0
Tuesday 9 Aug 2011 22:41

پاک امریکا کشیدہ تعلقات، اورین طیارہ ملنا ممکن نہیں، سیکرٹری دفاع

پاک امریکا کشیدہ تعلقات، اورین طیارہ ملنا ممکن نہیں، سیکرٹری دفاع
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد اقبال نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتحال میں مہران بیس پر تباہ ہونے والے اورین طیارے کا متبادل ملنا ممکن نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس زاہد حامد کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت دفاعی پیداوار کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ مہران بیس پر تباہ ہونے والے اورین طیارے کا متبادل خریدنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ چیئرمین پاکستان ایروناٹیکیل کمپلیکس کامرہ ائیر مارشل فرحت حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ 2009ء سے 2011ء تک چھبیس جے ایف 17 تھنڈر طیارے تیار کیے جا چکے ہیں جو ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے اٹھاون فیصد پرزے اب پاکستان میں تیار کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 90631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش