0
Tuesday 29 Dec 2020 00:38

پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں حقیقی جمہوری نظام کے نفاذ تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیںگی،مولانا عبدالواسع

پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں حقیقی جمہوری نظام کے نفاذ تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیںگی،مولانا عبدالواسع
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں حقیقی جمہوری نظام کے نفاذ تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گی، 31جنوری تک سلیکٹڈحکمران مستعفی نہ ہوئے تو پی ڈی ایم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک بڑی سیاسی قوت ہے جس کے کارکن اپنے قائد کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے کو تیار ہیں، سلیکٹڈ حکمران اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے پی ڈی ایم اور جمعیت علما ء اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں 13 جنوری کو لورالائی میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔

جس میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ آئے روز آٹا، چینی اور دیر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے غریبوں کا مزید جینا دوبھر ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے لئے آخری موقع ہے کہ وہ خود کا احتساب کرکے عوام سے معافی مانگیں اور 31جنوری تک استعفے دے کر گھروں کو چلے جائیں۔ بصورت دیگر پی ڈی ایم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 906772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش