0
Tuesday 29 Dec 2020 22:53

نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری

نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور برٹن نینشنل کرام ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کی طرف سے تیار کردہ دستاویزات کو ایف بی آئی اور امریکی محکمہ انصاف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے معلومات کے تبادلے کے پیش نظر ورلڈ بینک اور ملائشین اینٹی کرپشن کمیشن کو بھیجنے کیلئے بھی دستاویز تیار کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ دستاویز ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی جانب سے نیب کی بہترین کارکردگی اور شفافیت پہ مبنی احتسابی کی تویثق کے بعد تیار کی گئی ہیں۔ عالمی ادارے کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر بھی اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جاوید غنی کی بطور چیئرمین ایف بی آر مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں آئندہ تین سال کے لیے ایف سی تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی گئی جب کہ وفاقی وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کو مارگلہ روڈ تجاوزارت کے خاتمے کا ٹائم فریم بھی دے دیا گیا۔ اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ مؤخر ہوئی لیکن پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو مؤخر کردی، ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈی جی اورچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی تقرریوں کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں اور نجکاری کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔ کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی بھی کر دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا کے علاج کے لیے قائم آئسولیشن اسپتال کے لیے دو لاکھ 19 ہزارتین سو ملین روپے وزارت کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے اجالس جو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی اور کہا کہ برطانیہ سےآنےوالےمسافروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا ویکسین سے متعلق حتمی فیصلہ جلد کیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 906916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش