0
Tuesday 29 Dec 2020 22:53

انتہاپسندی و دہشتگردی یخلاف حکومت کا ساتھ دیتے رہینگے، ثروت اعجاز قادری

انتہاپسندی و دہشتگردی یخلاف حکومت کا ساتھ دیتے رہینگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حب کی تعمیر و ترقی اور مکمل روشنی بحالی کیلئے حکومت عملی طور پر کام کرے، انتہاپسندی و دہشتگردی کے خلاف حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دیتے رہینگے، پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، کراچی کی ترقی و خوشحالی ہوگی، تو ملک میں معاشی استحکام ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی ڈویژن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دین سے سیاست کو جدا کر دیا جائے، تو چنگیزیت رہ جاتی ہے، غریبوں کو حقوق مہیا نہیں کئے اور استحصال جاری رہا، تو پھر عوام کو کوئی روک نہیں سکے گا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست عوامی مسائل کو حل کرنے اور انسانیت کی خدمت کا نام ہے، سیاست میں حصہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو یکساں معیار تعلیم اور صحت مہیا کرنے کی بجائے امیری غریبی کے نظام میں تقسیم کر دیا ہے، عوام کو ملک کے آئین کے تحت ان کے حقوق اور مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت، امن، بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرکے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، نظریہ پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے سنہری اُصول پر گامزن ہوکر ہی ترقی و خوشحالی اور غریبوں کے مسائل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش