0
Tuesday 5 Jan 2021 07:54

صدر کا کٹا سر دکھانے پر روسی ٹی وی حکام کو سزا کا امکان

صدر کا کٹا سر دکھانے پر روسی ٹی وی حکام کو سزا کا امکان
اسلام ٹائمز۔ روس میں ٹی وی حکام کو اس بات پہ سزا ملنے کا امکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر صدر ولادی میر پیوٹن کا جو پیغام نشر کیا گیا اس میں ان کے سر کا صرف نچلا حصہ دکھائی دے رہا تھا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ضمن میں روس کے ٹی وی حکام کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ تیکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا۔ حکام کا مؤقف ہے کہ جو کچھ ہوا اس کا نہ کوئی کوئی سیاسی مقصد تھا اور نہ ہی کوئی سیاسی احتجاج ریکارڈ کرانا مقصود تھا۔ چند روز قبل نئے سال 2021 کی آمد کے موقع پر ٹی وی نے جب صدر ولادی میر پیوٹن کا پیغام نشر کیا تو اس میں ان کا پورا چہرہ ٹی وی اسکرین پہ دکھائی نہیں دیا۔

صدر پیوٹن کی تقریر کے دوران دکھایا جانے والا ان کا پیغام ٹی وی اسکرین شاٹ کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے شیئر کردیا۔ صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ کسکاس میڈیا گروپ (Kaskas Media Group) کی جانب سے ہونے والی غلطی پر باقاعدہ ناظرین سے معافی مانگی گئی اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق کسکاس میڈیا گروپ کے سربراہ کو نشریات کے دوران ہی ہونے والی غلطی کا اندازہ ہو گیا تھا اور انہوں نے اس کو کور کرنے کے لیے موسیقی کا سہارا بھی لیا تھا لیکن وہ ازالہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 908138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش