0
Thursday 7 Jan 2021 00:11

پشاور، خانہ فرہنگ ایران کے زیراہتمام ’’شہدائے وحدت اسلامی کانفرنس‘‘ کا انعقاد

پشاور، خانہ فرہنگ ایران کے زیراہتمام ’’شہدائے وحدت اسلامی کانفرنس‘‘ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور کے زیراہتمام ’’شہدائے وحدت اسلامی کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مذہبی و سیاسی شخصیات، دانشوروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے قونصل جنرل ایران، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سربراہ علامہ وحید عباس کاظمی، مولانا محمد شعیب خان، مولانا عابد حسین شاکری اور دیگر نے خطاب کیا اور شہدائے بغداد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی پوری امت مسلمہ کے ہیرو تھے، ان کی خدمات اسلام اور انسانیت کیلئے تھیں، انہوں نے وقت کے یزید اور فرعونوں سے ٹکر لی۔
خبر کا کوڈ : 908608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش