0
Thursday 11 Aug 2011 12:25

پشاور میں دو بم دھماکے، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور میں دو بم دھماکے، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 جاں بحق، متعدد زخمی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور میں لاہوری گیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ پہلے دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ خاتون خودکش بمبار نے کیا۔ جس میں ایک راہگیر خاتون اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہوری گیٹ پر صبح ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری تھیں کہ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے پولیس ناکے کے قریب دستی بم پھینکا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جسکے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ پر چند گھنٹوں کے دوران دو دھماکوں میں چار پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ خودکش حملہ آور خاتون بھی ہلاک ہو گئی۔ پہلا بم دھماکا ریموٹ کنٹرولڈ تھا جس میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہو گئے تھے۔ دوسرا دھماکا پولیس چوکی کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ حملے میں خاتون خودکش حملہ آور اور ایک راہگیر خاتون ہلاک ہو گئی، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی۔ پولیس نے خاتون خودکش حملہ آور کی لاش اپنی تحویل میں لے لی جبکہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔

خبر کا کوڈ : 90984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش