0
Thursday 14 Jan 2021 19:44

رائیونڈ، لاہور کے افراد کیلئے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا

رائیونڈ، لاہور کے افراد کیلئے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی مرکز رائیونڈ میں لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق اکیس اور بائیس فروری کو اجتماع گاہ میں اجتماع ہوگا۔ تبلیغی اجتماع میں صرف لاہور کے مندوبین شریک ہو سکیں گے۔ لاہور کے اجتماع کا شیڈول شوری کے مشورہ سے جاری کیا گیا۔ اسی طرح جوڑ کا اجتماع مارچ میں منعقد ہوگا جس میں تبلیغ پر جانے والی جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ عالمی تبلیغی اجتماع نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور کے اجتماع کو محدود رکھا جائیگا جبکہ کورونا وائرس کے بچاو کیلئے حفاظتی انتظامات بھی لازمی کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 910173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش