0
Friday 15 Jan 2021 07:59

دنیا میں کورونا سے 19 لاکھ 95 ہزار سے زائد اموات

دنیا میں کورونا سے 19 لاکھ 95 ہزار سے زائد اموات
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 19 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہو گئیں، کورونا کے 6 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے مزید 201 ہلاک ہوئے جہاں تعداد 53 ہزار 79 ہو گئی جبکہ اٹلی میں کورونا سے مزید 522 اموات کے بعد تعداد 80 ہزار 848 ہو گئی۔ ترکی میں کورونا سے مزید 170 اموات ہوئیں جس کے بعد تعداد 23 ہزار 495 ہوگئی ہے۔ فرانس میں کورونا سے مزید 282 انتقال کر گئے، وہاں اب تک کورونا وائرس سے 69 ہزار 313 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا سے مزید 2488 اموات کے بعد تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 421 ہو گئی جبکہ بھارت میں کورونا سے مزید 159 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 924 ہو گئی۔ برازیل میں کورونا سے مزید 179 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 188 ہو گئی اور روس میں کورونا سے مزید 570 لوگ جان سے گئے، جہاں کل تعداد 63 ہزار 940 ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 910253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش