0
Friday 15 Jan 2021 12:50

کشمیر پر 10 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا آواز اٹھانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

کشمیر پر 10 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا آواز اٹھانا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں حریت رہنماؤں کو انصاف کی امید نہیں، بھارت نے حریت رہماؤں کو حبس بے جا میں رکھا ہے، آج دنیا کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی آواز بن رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر پر آواز اٹھانے وا لے برطانوی ارکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 10 برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتی افواج نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج دنیا کشمیر کے مسئلے پر ہمارے موقف سے اتفاق کررہی ہے، مسئلہ کشمیر عرصہ دراز سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے، ہم شروع سے کہتے آرہے بھارت دنیا کو غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش