0
Friday 15 Jan 2021 23:24

حکمران ڈیموکریسی نہیں، ڈاکوکریسی پر یقین رکھتے ہیں، مشتاق خان

حکمران ڈیموکریسی نہیں، ڈاکوکریسی پر یقین رکھتے ہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق خان کا کہنا ہے کہ ایکٹ 1975 ترمیمی بل 2021 کو آج صوبائی اسمبلی نے پاس کر لیا، اس بل کے مطابق   قومی خزانے سے وزیروں کے گھروں کے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ہو گی، جس کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔ یہ شرمناک فعل اور ظالمانہ اقدام ہے۔ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سے فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے تک اضافی ٹیکسز لیے جا رہے ہیں۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ ہورہا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اشیائے ضرورت میں مہنگائی کے حوالے سے پاکستان ایشیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے لیکن حکمرانوں اور وزیروں کو عوام کے بجائے اپنی پڑی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے ثابت ہو گیا کہ حکمران ڈیموکریسی نہیں ڈاکوکریسی پر یقین رکھتے ہیں۔ کہاں گئے حکومت کی سادہ طرز زندگی کے دعوے۔
خبر کا کوڈ : 910385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش