0
Saturday 16 Jan 2021 11:31

بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ شمالی وزیرستان میں قتل

بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ شمالی وزیرستان میں قتل
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ نجی سلسلے میں شمالی وزیرستان میں موجود تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے میر علی بائی پاس روڈ پہ ان پہ فائرنگ کی۔ متعدد گولیاں لگنے سے ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے۔ قتل کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 910461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش