0
Monday 18 Jan 2021 19:14

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت کے میگا پراجیکٹس پر گفتگو

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت کے میگا پراجیکٹس پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پورے گلگت بلتستان کو عالمی معیار کے سیاحتی مقام بنانے کیلئے میگا پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب وزیر اعظم کو سیاحت کی ترقی کے حوالے سے مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا۔ منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کے تمام شہری و دیہی علاقوں کی ماسٹر پلان کے تحت تنظیمِ نو کی جائے گی۔ مکانات کے نقشے اور ان کی جگہ، گلیوں کا نظام، نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر سیاحوں کی سہولت کیلئے بنیادی ضروریات کی فراہمی منصوبے میں شامل ہونگے۔ منصوبے میں مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات جس میں معیاری تعلیم اور صحت شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔ منصوبہ مقامی آبادی کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کرے گا۔ منصوبہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو اربوں ڈالر کی صنعت میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے مجوزہ منصوبے کو سراہتے ہوئے فروری میں اس کی جامع حکمتِ عملی پیش کرنے کی ہدایات دیں۔
خبر کا کوڈ : 910933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش