0
Monday 18 Jan 2021 20:21

4G کی بحالی کیلئے ڈاکٹر فاروق کی نریندر مودی سے اپیل

4G کی بحالی کیلئے ڈاکٹر فاروق کی نریندر مودی سے اپیل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ جموں کشمیر میں 4G انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے اس سہولیت کے نہ ہونے اور سخت موسم سرما سے لوگوں کو درپیش مشکلات کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کووِڈ 19 ٹیکہ کاری کی کامیابی کی دعا کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ہرحال میں برقرار رکھیں۔ ایک کتاب کے اجراء کی تقریب پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ 5G بھارت میں آرہا ہے جبکہ ہمیں 4G انٹرنیٹ موبائل سے محروم رکھا جارہا ہے، کرسی چھوڑ کر انہیں یہاں آنا چاہیئے اور یہاں رہ کر دیکھیں کہ ہم کس طرح 2G (خدمات) میں جی رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ طلاب گھروں میں بیٹھے ہیں اور وہ انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم حاصل کررہے ہیں، تاجروں کا انحصار بھی انٹرنیٹ خدامت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ جگہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، خدا کے لئے ہمیں فور جی دے دو تاکہ ہم اس سے فائدہ اُٹھا سکیں اور ہم آگے بڑھ سکیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں لوگوں کو منفی درجہ حرارت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر میں درپیش مشکلات کے بارے میں کیا کہوں، جہاں بجلی نہیں، پٹرول، ڈیزل اور تیل خاکی کی قلت ہے اور روز مرہ کی چیزوں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست نہیں کررہا ہوں، یہ جموں کشمیر کی آج کی حالت ہے، کل میں نے دہلی کے وزیراعلیٰ کا نئے سال کا مبارکبادی کا کارڈ وصول کیا اور پانچ روز قبل باہر کے ملک سے نومبر میں بھیجی گئی چھٹی وصول کی، میں نے اُسے فون کیا اور کہا کہ وہ آئندہ کوئی خط نہ بھیجا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ہے اور موجودہ حکومت نے صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دارالحکومتوں کا حال ہے میں نہیں جانتا گاؤں، دیہات اور دور دراز علاقوں کی صورتحال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش