0
Monday 18 Jan 2021 21:40

صوابی وومن یونیورسٹی طالبات کا وی سی اور قبائلی طلباء کا کوٹہ سیٹس دگنا نہ کرنے کے خلاف احتجاج

صوابی وومن یونیورسٹی طالبات کا وی سی اور قبائلی طلباء کا کوٹہ سیٹس دگنا نہ کرنے کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ صوابی وومن یونیورسٹی کی طالبات نے آن لائن امتحان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات نے مین ٹوپی صوابی روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔صوابی وومن یونیورسٹی کی طالبات نے وی سی کے خلاف احتجاج کیا۔طالبات نے وی سی کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ وہ آن لائن امتحان نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے انکو دھمکیاں مل رہی ہے، ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک انکے مطالبات نہیں مانے جاتے، اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو امن چوک صوابی میں احتجاج کریں گے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے طلباء نے میڈیکل کالجوں میں کوٹہ سیٹس دگنا نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت اور پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ فاٹا کے طلبہ تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود مشکل سے تعلیم حال کررہے ہیں لیکن انہیں پڑھنے نہیں دیا جارہا۔ مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے ارشد داوڑ نے بتایاکہ سرتاج عزیر کمیٹی نے فاٹا مرجر کے وقت قبائلی اضلاع کے طالب علموں کے لئے ملک کے تعلیمی اداروں میں میڈیکل اور انجینئرنگ سمت دیگر شعبوں کے سیٹس دس سال کےلئے ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت اپنے فیصلے سے مکر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ سال میڈیکل کالجوں میں فیصلے کے مطابق کوٹہ سیٹوں کی تعداد دگنا کی گئی تھی لیکن اس سال پھر پی ایم سی ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش