0
Monday 18 Jan 2021 23:50

کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر

کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
اسلام ٹائمز۔ شہریوں کی آزمائش ختم ہونے پر نہیں آرہی اور موسم سرما کی شروعات سے جاری گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا جب کہ آئے روز سی این جی بندش نے شہریوں کے معمولات زندگی دھرم بھرم کرکے رکھ دیئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے زبوں حال نظام کا شکار شہری رہی سہی بسوں اور سی این جی رکشوں میں سفر کرنے سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ تین روز کی بندش کے بعد چوبیس گھنٹے کے لئے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح ایک بار پھر تین روز کے لئے بند کردیئے گئے۔ گیس بحران کے پیش نظر، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے پیر کے روز صبح 8 بجے سے تین دن کے لئے سی این جی پمپ بند کردیئے جو اب جمعرات کے روز صبح 8 بجے کھولے جائیں گے جبکہ ایل این جی سے چلنے والے اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث اس سے چلنے والے رکشے بھی بند ہوگئے جو اپنی سواری سے محروم  شہریوں کی آمدورفت کی واحد امید ہیں۔ رکشہ مالکان کی اکثریت قسطوں پر رکشے لے کر چلاتی ہے اور لاک ڈائون کے دوران بے روزگار ہونے والے بے شمار افراد نے قرض لے کر قسطوں پر رکشے لئے ہیں جو سی این جی دستیاب نہ ہونے کے باعث بند پڑے ہیں۔ رکشہ چلانے والوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر چلانے کی صورت میں بچت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت کے ساتھ دفاتر تک لانے کے جانے والی وینز کو بھی ایندھن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے نجی شعبے فیکٹریوں کارخانوں میں بھی ورکرز کی حاضریاں متاثر ہورہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش