0
Saturday 23 Jan 2021 22:26

وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے روز مرہ کے معمولات متاثر

وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے روز مرہ کے معمولات متاثر
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں ہفتہ کی صبح سے تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تازہ برفباری سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکام کے مطابق برف باری کی وجہ سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آج کی آنے اور جانے والی تمام پروازوں کے اوقات میں دھیری یا تبدیلی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ٹنگمرگ میں تقریباً 4 انچ برف جمع ہوئی ہے۔ محکمہ کے مطابق سرینگر میں 2 سینٹی میٹر، کپواڑہ میں دو انچ، بارہمولہ میں 2 انچ، گلمرگ میں 3 انچ، گاندربل میں 2 سینٹی میٹر، شوپیان میں 1 سینٹی میٹر اور کولگام میں 1 سینٹی میٹر برف جمع ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ وادی کشمیر میں 22 جنوری کی شام سے برفباری ہو سکتی ہے۔ وادی میں 3 جنوری کو شدید برفباری ہوئی تھی جس کی وجہ سے معمولات زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئے۔ تین جنوری کے بعد سے وادی میں کم سے کم سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہونے سے شدت کی سردی دیکھنے کو ملی۔ تب سے ڈل جھیل سمیت کئی آبی ذخائر بدستور منجمد ہیں اور پانی کے نل اور ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش