0
Sunday 24 Jan 2021 07:33

روس میں اپوزیشن رہنما کی رہائی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

روس میں اپوزیشن رہنما کی رہائی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
اسلام ٹائمز۔ روس میں حزب مخالف رہنما الیکسی ناوالنی کےحق میں ہزاروں افراد ماسکو کی سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حزب مخالف کے رہنما الیکسی ناوالنی کے حق میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر شہر میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریلی سے قبل ہی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سیاسی مخالف الیکسی ناوالنی کے کم ازکم 100 حامیوں کو حراست میں لے لیا جن میں الیکسی ناوالنی کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ہفتے ناوالنی کو پانچ ماہ بعد وطن واپسی پر ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ناوالنی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رہنما کی رہائی تک روس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 912017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش