0
Monday 25 Jan 2021 11:21

خلیج فارس، یورپ اور ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں پر اسرائیلی ساختہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کی تنصیب

خلیج فارس، یورپ اور ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں پر اسرائیلی ساختہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کی تنصیب
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے حوالے سے پاکستانی میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امریکا کو خلیج میں اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسرائیل نے امریکا کو خلیج فارس، یورپ اور ایشیا میں موجود اپنے فوجی اڈوں پر اسرائیلی ساختہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم نصب کرنے کی اجازت دے دی۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا خلیج میں اسرائیلی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز لمیٹڈ کا تیار کردہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم نصب کرے گا جس کے لیے امریکا نے اسرائیلی حکام سے منظوری حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیلی ساختہ راکٹ شکن نظام ہے، جو 20 سے لے کر 45 سيکنڈ میں اپنے ہدف کو ریڈار کی مدد سے تلاش کر کے تباہ کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 912222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش