0
Tuesday 26 Jan 2021 19:55

ہائیکورٹ، فحاشی پھیلانے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر پابندی کیلئے درخواست دائر

ہائیکورٹ، فحاشی پھیلانے والی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر پابندی کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں بیگو، ٹک ٹاک اور لائیکی پر پابندی کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو شیڈول کے مطابق کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے عرفان علی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پی ٹی اے، ایف آئی اے سمیت بیگو، ٹک ٹاک اور لائیکی کے مالکان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کے ذریعے نوجوان اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

درخواستگزار کا موقف ہے کہ پاکستان اسلامی ملک ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اسلامی تعلیمات کو فروغ دے، ٹک ٹاک کیلئے ویڈیوز بناتے ہوئے 2019 اور 2020 میں دانیال خان، عمار حیدر اور تنویر سمیت کئی نوجوان جانیں کھو چکے ہیں، سوشل میڈیا ایپلیکیشنز نوجوانوں کو خود غرضی کی طرف مائل کر رہی ہیں، بیگو اور دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز ہم جنس پرستی کو بھی فروغ دے رہی ہیں، ان ایپ پر پابندی کیلئے پی ٹی اے سمیت دیگر محکموں کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ عدالت عالیہ میں ان ایپلی کیشنز کی بندش کیلئے پہلے سے درخواست زیر سماعت یے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بیگو، لائیکی اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس پر مکمل پابندی عائد کرنے اور کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے۔
خبر کا کوڈ : 912527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش