0
Tuesday 26 Jan 2021 22:32

ماضی میں کرپٹ لوگوں کو سیاسی مصلحت کے تحت محفوظ راستے دیے گئے، شبلی فراز

ماضی میں کرپٹ لوگوں کو سیاسی مصلحت کے تحت محفوظ راستے دیے گئے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ نے براڈ شیٹ پر کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملہ سامنے آنے سے ہماری پارٹی کا مؤقف سچ ثابت ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ این آر اوز کا کلچر ملک کو پیچھے لے گیا۔ انہوں ںے کہا کہ ماضی میں کرپٹ لوگوں کو سیاسی مصلحت کے تحت محفوظ راستے دیے گئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ براڈشیٹ معاملے کی پوری تحقیقات کرائیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر ہمیں روز کا پانچ ہزار پاوَنڈز کا جرمانہ دینا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 45 دن کے اندر براڈشیٹ معاملے کی تحقیقات سامنے آجائیں گی۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن شفاف طریقے سے ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ اور ووٹ خریدے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن پر پارلیمنٹ میں جانا پڑا تو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی ہمارا اوپن بلیٹنگ بل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ الیکشن شفاف طریقے سے ہوں۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سکوک بانڈز کوئی پہلی دفعہ جاری نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کی شرائط کو پوراکرنے کے لیے کسی چیز کو گروی رکھا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن معیشت پر غلط بیانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 20ارب ڈالر تھا جس کو زیرو پر لائے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت نہ بڑھاتے تو گردشی قرضے بڑھ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مثبت سمت میں چل رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش