0
Wednesday 27 Jan 2021 20:54

این سی او سی اجلاس، یکم فروری کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق

این سی او سی اجلاس، یکم فروری کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ ملک بھر میں پرائمری تا مڈل کلاس تک سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری کو کھل جائیں گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسین لگانے کے طریقہ کار سمیت تعلیمی ادارے کھولنے کا جائزہ لیا گیا، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزارت صحت اور دیگر اعلی حکام، سیکرٹری ہیلتھ عامر خواجہ اور چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں دوسری لہر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ این سی اوسی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے یکم فروری کو یونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت دے دی، پرائمری اور مڈل کلاسز بھی یکم فروری سے کھل جائیں گی۔ معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ چین نے حکومت کو 5 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز عطیہ کی ہیں۔سرکاری ذرائع سے حاصل ویکسین مفت دی جائے گی۔ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اسی طرح شہری شناختی کارڈ اور پن کوڈ کے ساتھ مقررہ وقت پر ویکسین سنٹر پہنچیں گے۔ ویکسین سنٹر پر انتظامیہ شہری کے شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کرے گی۔ رجسٹریشن کی تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کی سطح پر ڈیش بورڈ خود کار طریقے سے تیار ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 912748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش