0
Saturday 30 Jan 2021 22:58

سندھ میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق

سندھ میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 992 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے  میں کورونا کے مزید 774 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 436 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 792 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 509 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 877 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 913331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش