0
Monday 1 Feb 2021 23:52

دیر، پاک افغان بارڈر پر فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

دیر، پاک افغان بارڈر پر فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیر کے قریب پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے عابد اور یوسف خان سمیت مردان کا عبدالستار شامل ہے جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 913731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش