0
Tuesday 2 Feb 2021 19:41

آئین سے باہر کوئی کام ہوگا تو اسکی مخالفت کرینگے، مریم نواز

آئین سے باہر کوئی کام ہوگا تو اسکی مخالفت کرینگے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے کہا کہ استعفوں اور لانگ مارچ پر پی ڈی ایم کا اتفاق ہے، چار فروری کو اجلاس میں استعفوں کا طریقہ کار طے ہوگا۔ لاہور میں لیگی رہنماء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیں گے تو اس پر بھی غور ہوگا۔ حکومت کو اپوزیشن کے سوا کچھ یاد نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے، گلی گلی عوام مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، آئین سے باہر کوئی کام ہوگا تو اسکی مخالفت کرینگے۔ ادھر دوسری جانب نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں، وہ چار فروری کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں شریک ہوں گی، پانچ فروری کو مظفر آباد بھی جائیں گی اور پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 913911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش