0
Wednesday 3 Feb 2021 17:47

وفاقی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ سندھ کورونا ویکسین خود منگوائے، ناصر حسین شاہ

وفاقی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ سندھ کورونا ویکسین خود منگوائے، ناصر حسین شاہ
اسلام تائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نہیں چاہتی تھی کہ سندھ کورونا ویکسین خود منگوائے۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزراء کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسین درآمد کرنے کے لئے خط لکھا تھا لیکن وفاق نے اجازت دینے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے کورونا ویکسین منگوانے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، کورونا ویکسین درآمد کرنے کے لئے سندھ نے سب سے پہلے اجازت طلب کی تھی جو رد کی گئی۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے وفاقی وزراء آج بھی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، کرپشن عمران خان اور ان کی حکومت کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سلائی مشین، شوگر و گندم خُرد برد عمران مافیا کا پراپرٹی مارک ہے۔
خبر کا کوڈ : 914114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش