0
Wednesday 3 Feb 2021 23:55

ڈی آئی خان، کار میں سوار ڈکیت 40 ہزار لٹر ڈیزل لوٹ کر لے گئے

ڈی آئی خان، کار میں سوار ڈکیت 40 ہزار لٹر ڈیزل لوٹ کر لے گئے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات وقوع پذیر ہوئی ہے۔ جس میں موٹر کار میں سوار ڈاکو 40 ہزار لٹر ڈیزل لوٹ کر لے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک میں بہاولنگر کے رہائشی منظور احمد (ڈرائیور) نے اپنے کلینر قلم دین کے ہمراہ رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے آئل ٹینکر میں سے 40 ہزار لٹر ڈیزل ڈاکو لوٹ کر لے گئے ہیں۔ منظور احمد کے بقول گلوٹی کے قریب موٹر کار میں سوار 6 مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پہ انہیں آئل ٹینکر روکنے پہ مجبور کیا۔ پھر اسلحہ کی نوک پہ انہیں قریب گنے کی تیار فصل میں لے جاکر موبائل فون بھی چھین لیئے اور آنکھوں، ہاتھوں اور پاؤں کو باندھ کر فصل میں چھوڑ کر بھاگ گئے اور جاتے جاتے کہہ گئے کہ اپنا ٹینکر رمک میں کسی ہوٹل پہ کھڑا ملے گا، وہاں سے وصول کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 914175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش