0
Friday 5 Feb 2021 21:32

پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے چاہے الٹا لٹک جائے این آر او نہیں دونگا، وزیراعظم

پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے چاہے الٹا لٹک جائے این آر او نہیں دونگا، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے لانگ مارچ کرے یا الٹا لٹک جائے اسے این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی سوچ اور نظریے کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن میں کبھی بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دوں گا اور ڈاکوؤں سے کبھی مفاہمت نہیں کروں گا، یہ غلط ہوگا کہ چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈالوں اور بڑے ڈاکوؤں کو این آر او دوں، لہذا میں ایسا نہیں کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو پیش کش کی کہ آپ نے جدھر بھی لانگ مارچ کرنا ہے کریں، میں اس کے لیے آپ کی مدد کروں گا، لیکن آپ اگر الٹا بھی لٹک جائیں تب بھی این آر او نہیں دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 914515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش