0
Tuesday 9 Feb 2021 12:01

کچھ جگہوں پر لوگ ویکسین لگوانے میں ہچکچا رہے ہیں، ڈاکٹر نوشین

کچھ جگہوں پر لوگ ویکسین لگوانے میں ہچکچا رہے ہیں، ڈاکٹر نوشین
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں پر لوگ ویکسین لگوانے میں ہچکچا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے نجی ٹی کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران کورونا ویکسین پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ جگہوں پر لوگ ویکسین لگوانے میں ہچکچا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نوشین نے کہا ہے کہ 5 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہیں جبکہ ویکسین کی دوسری کھیپ بھی بہت جلد پاکستان پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس ہیں، اس لیے ہر شخص اپنی ذمہ داری پر لگوائے گا، حتمی طور پر نہیں بتایا جا سکتا کہ ویکسین کتنی دیر تک موثر رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 915203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش