0
Thursday 11 Feb 2021 20:16

بھارت میں کورونا وائرس کے 12923 نئے کیسز، 108 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس کے 12923 نئے کیسز، 108 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مسلسل پانچ دنوں تک یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک بار پھر 108 ہوگئی، جبکہ ایکٹیو کیسز میں بھی ایک ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 70 لاکھ 17 ہزار 114 افراد کو کوویڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12923 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 71 ہزار 294 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1051 سے بڑھ کر 142562 ہوگئی اور اسی دوران ملک میں 108 مریض دم توڑ گئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 360 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 915663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش