0
Thursday 11 Feb 2021 21:03

مسلم لیگ (ن) نے علامہ ساجد میر کو مسلسل 5 ویں بار سینیٹ کا ٹکٹ دیدیا

مسلم لیگ (ن) نے علامہ ساجد میر کو مسلسل 5 ویں بار سینیٹ کا ٹکٹ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ کے امیدواروں کے درخواست فارم وصول کرنے کی تاریخ ختم، نون لیگ نے ایک بار پھر جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کو باقاعدہ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نون لیگ کی جانب سے پروفیسر ساجد میر کو مسلسل پانچوں دفعہ سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ادھر امیدواروں کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ مشاہداللہ اور پرویز رشید کے نام بھی شارٹ لسٹ کر لے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش