0
Friday 12 Feb 2021 12:34

حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے، چوہدری سرور

حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے، اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہو گا، قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023ء تک صبر کریں۔ چوہدری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مزید مضبوط ہو گی، عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے وزیراعظم عمران خان جو کہتے ہیں کر کے بھی دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 915784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش