0
Friday 12 Feb 2021 19:47

بھارت میں 9309 نئے کورونا کیسز، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ

بھارت میں 9309 نئے کورونا کیسز، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دو دن تک کورونا کے نئے کیسز 10 ہزار سے زائد رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ کیس ایک بار پھر کم ہو کر نو ہزار کے قریب آگئے اور اسی دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد رہی، جس کی وجہ سے فعال کیسز میں بڑی گراوٹ درج کی گئی اور فعال کیسز 1.25 فیصد رہ گئے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 75 لاکھ 5 ہزار 10 افراد کو کوڈ 19 کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9309 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 80 ہزار 603 ہوگئی ہے۔ اس دوران 15858 مریض صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 89 ہزار 230 ہوگئی ہے۔ وہیں فعال کیسز 6636 کم ہو کر135926 رہ گئے۔ اس دوران 87 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 447 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں شفایابی کی شرح 97.32، فعال کیسز کی شرح 1.25 اور شرح اموات 1.43 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 915870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش