0
Monday 15 Feb 2021 10:32

پاکستان میں 65 برس اور زائد عمر والوں کیلیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان

پاکستان میں 65 برس اور زائد عمر والوں کیلیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، کورونا ویکسین رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166 پر میسیج کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ 65 برس اور زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین مارچ میں لگے گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن اسی ہفتے شروع ہو رہی ہے، تمام طبی عملے کی رجسٹریشن بھی اسی ہفتے شروع ہو گی۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 85 لاکھ کے قریب ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا لگائی جائے گی۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق تمام طبی عملے کی تعداد 12 لاکھ کے قریب ہے جبکہ پاکستان کو برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی 70 لاکھ ڈوزز مارچ کے وسط تک متوقع ہیں۔ حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسٹرا زینیکا کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوزز جون تک مل جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 916305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش