0
Wednesday 17 Feb 2021 10:19

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری، 23 ہلاک

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری، 23 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں برفباری  سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکامیں برفباری سے کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 50 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات ٹینےسی، ٹیکساس، شمالی کیرولائنا، کینٹیکی اور لیوزی اینا میں ہوئیں۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو برفباری کا سامنا ہے اور نیشنل ویدر سروس کے مطابق 73 فیصد امریکا اس وقت برف سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ ملک میں برفباری سے پائپ لائنیں جم گئیں اور قدرتی گیس کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ صدر جوبائیڈن نے ٹیکساس سمیت سات ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ صرف ٹیکساس میں اس بار تیس برس میں سب سے زیادہ برفباری ہو رہی ہے۔ ٹیکساس میں برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 916722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش