0
Saturday 20 Feb 2021 23:35

این اے 75 الیکشن میں پریذائڈنگ آفیسرز سے صبح 6 بجے تک رابطہ نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن

این اے 75 الیکشن میں پریذائڈنگ آفیسرز سے صبح 6 بجے تک رابطہ نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں الیکشنز کے متعلق الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ آفیسر کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی۔ ریٹرننگ آفیسر کی ابتدائی رپورٹ میں مکمل انکوائری کی تجویز دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کی تجویز منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر ڈسکہ کو مکمل انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گے، ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کا منگل کو اجلاس میں جائزہ لے گا۔

آر او نے ابتدائی رپورٹ میں 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر شکوک کا اظہار کیا ہے، آر او نے پولیس اور انتظامیہ کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 20پولنگ اسٹیشنز کے نتائج غیر معمولی تاخیر سے پہنچے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے پریذائڈنگ آفیسرز سے صبح 6بجے تک رابطہ نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ نون کی سیدہ نوشین افتخار اور تحریک انصاف کے علی اسجد خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا، جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق نوشین افتخار 97588 ووٹ لے کر آگے تھیں جبکہ تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 94541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 917446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش