0
Sunday 21 Feb 2021 19:34

ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں ریلی، سرائیکی دانشوروں کی شرکت 

ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر ملتان میں ریلی، سرائیکی دانشوروں کی شرکت 
اسلام ٹائمز۔ ماں بولی کے عالمی دن کے حوالے سے چوک نواں شہر سے پریس کلب ابدالی روڈ تک ہونے والی نمائندہ ریلی میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہم کیونکہ سرائیکی وسیب کے باسی ہیں اس لئے ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور سرائیکی صوبہ بنایا جائے، سرائیکی کو نصاب میں شامل کیا جائے اس سلسلے میں منعقدہ ریلی کی قیادت سید مہدی الحسن شاہ، سید مطلوب حسین بخاری، احمد نواز سومرو، محترمہ عابدہ حسین بخاری، سید اختر گیلانی، ایم سلیم راجہ نے کی۔ جبکہ ریلی کا اہتمام سرائیکستان جمہوری پارٹی، سرائیکستان صوبہ محاذ، وسیب تاجر اتحاد، وسیب جگاو صوبہ بناو مہم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ ریلی میں محسن بھٹہ، مخدوم سید فرحت عباس، سردار عبدالحمید خان، عبدالستار تھیم، غلام محی الدین، راو ڈاکٹر سلیم مرزا، اکرم مغل، فیاض چدھڑ، اورنگزیب کھادل، ملک خالد ورک، غلام شبیر سیال، جمیل شاہ، رانا ممتاز علی، رانا عارف، عمر فاروق کھوکھر، ضیغضم عباس قریشی، مہر ملازم، شمع بناسپتی کے منیجر مارکیٹنگ عمران اعظمی سمیت بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء ڈھول کی تھاپ پر نعرے لگائے، سرائیکی لکھو، سرائیکی سکھو، سرائیکی الاو، سرائیکی پڑھو۔

ریلی جب چوک نواں شہر سے پریس کلب پہنچی تو قائدین نے خطابات میں کہا کہ ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر ہم تمام زبانیں بولنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہم تمام زبانوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اپنی ماں بولی سرائیکی زبان کا تحفظ اور اپنے حق کی آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا حق چھین لیں گے، سرائیکی رہنماوں سید مہدی الحسن شاہ، سید مطلوب شاہ بخاری، احمد نواز سومرو، اختر گیلانی نے کہا کہ ہم اپنے حق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں ایم سلیم راجہ اور عابدہ حسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے جس کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سرائیکی صوبے کو پارلیمنٹ کی آواز بنایا اور پیپلزپارٹی ہی اس وسیب کے لوگوں کو اس کا حق دلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 917582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش