0
Monday 22 Feb 2021 19:45

جمعیۃ اہلحدیث فرقہ پرستی کیخلاف شدت سے لڑائی لڑتی رہیگی، مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ اہلحدیث فرقہ پرستی کیخلاف شدت سے لڑائی لڑتی رہیگی، مولانا ارشد مدنی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء ہند نے شمالی مشرقی دہلی کے بھیانک فسادات کے دوران تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے گوکل پوری میں جنتی مسجد، بھاگیرتھی وہار، کراول نگر وغیرہ میں 30 مکانات اور جیوتی نگر قبرستان کو لوگوں کے حوالے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت فساد میں متاثرہ لوگوں کی مدد مستعدی کے ساتھ جاری رکھے گی۔ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے فرقہ پرستی کے خلاف شدت کے ساتھ لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست مسلمانوں کے ہی نہیں ملک کے بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں جو بدترین فساد ہوا اس میں جانی و مالی نقصان ہی نہیں ہوا بلکہ فرقہ پرستی کے جنون میں شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے مکان و دکان، بہت سی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کرکے ان میں آگ لگا دی تھی، ان میں گوکل پوری کی جنتی مسجد بھی ہے جس کو فساد کے دوران نذر آتش کر کے مکمل طور پر تباہ کردیا تھا، شرپسندوں نے اسی پر بس نہیں کیا تھا بلکہ اس کے مینار پر بھگوا جھنڈا بھی لہرا دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 917769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش