0
Monday 22 Feb 2021 23:25

مستونگ، دو فریقین میں تصادم 2 سے افراد زخمی

مستونگ، دو فریقین میں تصادم 2 سے افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ مستونگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مستونگ کے قریب دو فریقین کے درمیان لڑائی کے بعد فائرنگ سے ایک شخص شبیر احمد اور موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دونوں زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصہ سے قبائلی تنازعہ چل رہا تھا، جس کا مقدمہ چل رہا تھا، آج سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد عدالت سے نکلنے کے بعد دونوں فریقین آمنے سامنے آ گئے، پولیس اس سلسلے میں مزید کاروائی کر رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 917803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش