0
Tuesday 23 Feb 2021 10:26

لاہور، ماں کے ہاتھوں بچوں کے جلائے جانے کا دلخراش واقعہ

لاہور، ماں کے ہاتھوں بچوں کے جلائے جانے کا دلخراش واقعہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں دو بچوں کی جل کر پراسرار موت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر کے ساتھ لڑائی کے بعد ماں نے مبینہ طور پر اپنے دو بچوں کو جلا ڈالا ہے۔ پولیس کے مطابق ماں نے بچوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگا دی، جس کے باعث دونوں بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سالہ فیضان اور دو سالہ عبدالرحمن شامل ہیں۔ آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بر وقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔
 
پولیس نے بچوں کی والدہ اور باپ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ والدہ نے بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں کمرے کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے، تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 917861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش