0
Monday 22 Feb 2021 21:41

متحدہ عرب امارات کو "ایواکس" طیارے کے بعد "پیٹریاٹ" سسٹمز کی فراہمی

متحدہ عرب امارات کو "ایواکس" طیارے کے بعد "پیٹریاٹ" سسٹمز کی فراہمی
اسلام ٹائمز۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کی ایک کمپنی ساب (Saab AB Aerospace Company) سے ہوائی حملے سے متعلق ابتدائی انتباہ اور دفاعی سسٹمز کے کنٹرول (Airborne Early Warning and Control-AEW&C) پر مبنی 5 عدد پیشرفتہ جہازوں (GlobalEye) کی خریداری کے بعد اب امریکہ سے ہوائی دفاع کے میزائل سسٹم "پیٹریاٹ" کی خریداری سے متعلق متحدہ عرب امارات کا معاہدہ بھی دستخط ہو گیا ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکی ہوائی دفاعی میزائل سسٹم "پیٹریاٹ" (MIM-104 Patriot (SAM) System) کی خریداری کا معاہدہ دبئی میں منعقد ہونے والی اسلحے کی ایک نمائش کے دوران متحدہ عرب امارات کی فضائیہ و ہوائی دفاع (UAE AF&D) اور امریکی کمپنی ریتھیان (Raytheon) کے درمیان طے پایا ہے۔

دوسری طرف امریکہ سے چھپنے والے بین الاقوامی اخبار وال اسٹریٹ جورنل (The Wall Street Journal) نے اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صف اوّل کے اسرائیلی حلیف "متحدہ عرب امارات" کی جانب سے امریکی دفاعی سسٹم "پیٹریاٹ" کی خریداری کے لئے 2 ارب ڈالر کا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں دستخط ہوا ہے جب امریکی دفاعی سسٹم "پیٹریاٹ" کی ناکامی نہ صرف سعودی عرب پر یمن کے جوابی حملوں میں ثابت ہو چکی ہے بلکہ خود سعودی حکام بھی اس کی نااہلی پر نالاں ہیں۔ برطانوی مجلے نے امریکہ کی جانب سے اختیار کردہ سیاست پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک طرف بائیڈن حکومت خطے کے حوالے سے امریکی نکتۂ نظر پر غور و خوض میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف سعودی عرب کو دیئے گئے امریکی دفاعی سسٹمز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یمنی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اس کے خلاف انتہائی درستگی اور مہارت کے ساتھ جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 917937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش