0
Wednesday 24 Feb 2021 05:10

یمن کے تمام صوبے آزاد ہونا چاہئیں، محمد عبدالسلام

یمن کے تمام صوبے آزاد ہونا چاہئیں، محمد عبدالسلام
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے تاکید کی ہے کہ ملک کے چپے چپے سے غیر ملکی قابض قوتوں کو نکال باہر کرنا یمنی قوم کا اولین فریضہ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں محمد عبدالسلام نے لکھا ہے کہ غیر ملکی قابض قوتوں کو نکال باہر کرنا ہر آزاد یمنی کا فریضہ اور تمام صوبوں کی آزادی کے لئے قومی سپوتوں کے ساتھ مکمل تعاون آج کی اہم ضرورت ہے تاکہ کسی صوبے میں دشمن کے لئے قدم رکھنے کی جگہ تک باقی نہ بچے کیونکہ دشمن مأرب کے مانند اپنے زیر قبضہ صوبوں کی انسانی عظمت کو پائمال کرتے ہوئے اُسے مظلوم یمنی عوام کو فوجی حملوں کا نشانہ بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے گذشتہ 1 ماہ سے مأرب کی آزادی کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز صوبہ مأرب کے اکثر مغربی علاقے آزاد کروانے کے بعد اب صوبے کے مرکز تک پہنچ چکی ہیں۔ یاد رہے کہ یمن کا مرکزی صوبہ مأرب ملک کے اہم تیل و گیس کے قدرتی ذخائر پر مشتمل ہے جسے سابق و مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز کی جانب سے گذشتہ 6 سالوں سے یمنی عوام پر حملوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 918044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش