0
Wednesday 24 Feb 2021 23:24

ادلب، قابض دہشتگردوں نے حکومتی علاقوں کیجانب عوامی نقل مکانی پر پابندی عائد کردی

ادلب، قابض دہشتگردوں نے حکومتی علاقوں کیجانب عوامی نقل مکانی پر پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ شام میں روسی امن مرکز کے سربراہ ویاچسلاو ستنیک (Vyacheslav Setnic) نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قابض دہشتگرد تنظیموں نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے حکومتی علاقوں کی جانب عوامی نقل مکانی کو روکنے کے لئے ملک کے شمال مغربی صوبے ادلب میں نئی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق ویاچسلاو ستنیک نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقوں پر قابض دہشتگردوں کی جانب سے غیر فوجی عوام کو زور زبردستی کے ذریعے اور ڈرا دھمکا و گرفتار کرکے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں باقی رکھا جا رہا ہے۔ روسی امن مرکز کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قابض دہشتگرد عام لوگوں کو اپنے زیر قبضہ علاقوں سے نکل کر حکومتی علاقوں کی جانب جانے نہیں دے رہے۔

روسی کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حتی شام پر قابض ترک فورسز بھی دہشتگردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کھولی جانے والی نئی گذرگاہوں سے شامی عوام کے پرامن انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتیں اور یہی مسئلہ شامی عوام کی صورتحال کے مزید خراب ہونے کی وجہ ہے۔ ویاچسلاو ستنیک نے کہا کہ شامی شہریوں کی حالت نہ صرف اس مسئلے کے باعث مزید ابتر ہوئی ہے بلکہ عائد امریکی پابندیوں کے سبب بھی شامی عوام کو صحت، علاج معالجے اور اقتصادی میدان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روسی کمانڈر نے اپنی گفتگو کے آخر میں تُرک فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عہدوپیمان پر کاربند رہتے ہوئے شام کے شمال مغربی علاقوں میں موجود اُن عام افراد کا خاص خیال رکھیں، جو اُن علاقوں سے نکل کر حکومتی علاقوں میں آنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش