0
Thursday 25 Feb 2021 17:37

حلیم عادل شیخ نے تین سال سے طوفان بدتمیزی مچایا ہوا تھا، سعید غنی

حلیم عادل شیخ نے تین سال سے طوفان بدتمیزی مچایا ہوا تھا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ نئے اپوزیشن لیڈر آج اسمبلی آئے، اگر وہ بیمار ہیں تو اللّہ تعالیٰ اُنہیں شفاء دے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ویڈیو دیکھی کہ جیل سے اسپتال صحیح سلامت روانہ ہوئے، پھر انہوں نے اپنے ہاتھوں کی ویڈیو جاری کی کہ خراش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کچھ دیر بعد ان کے ہاتھ پر پٹیاں آگئیں، ہم پر ان کو مروانے کا الزام لگایا گیا، اس کے بعد جیل انتظامیہ نے انہیں الگ جگہ رکھا اور میل جول بند کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں بھی ہاتھ پر پٹی تھی مگر اچھل اچھل کر تقریر کر رہے تھے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے تین سال سے طوفان بدتمیزی مچایا ہوا تھا، ہم انہیں برداشت کرتے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی پھر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینے کی اپیل کی۔ سعید غنی نے سوال اُٹھائے کہ جو گاڑی بلٹ والی دکھائی گئی وہ کہاں ہے؟ وہ خول اور اسلحہ جو ویڈیوز میں دکھایا گیا وہ کہاں غائب ہے؟ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شادی میں کوئی ایک فائر ہو وہ گرفتار ہوتا ہے، سب قانون کے مطابق ہے عدالت دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 918325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش