0
Saturday 27 Feb 2021 13:34

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا 5 نشستوں پر اتفاق

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا 5 نشستوں پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے 5 نشستوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سندھ کی 11 میں سے 5 نشستیں حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے 5 نشستوں پر اتفاق کر لیا ہے۔ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور نجی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان آئی ٹی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس وقت تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے اور سینٹ الیکشن کے حوالے سے دس مختلف ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ میں تین نشستیں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے حصے میں آئیں گی، خواتین کی نشست پر قرعہ ایم کیو ایم پاکستان کے نام نکلا ہے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ یہ مارچ 2018ء نہیں،ایم کیو ایم مکمل متحد اور مضبوط ہے۔
خبر کا کوڈ : 918632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش