0
Sunday 28 Feb 2021 01:42

5 ماہ سے لاپتہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد اچکزئی کی لاش برآمد

5 ماہ سے لاپتہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد اچکزئی کی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے لاپتہ صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد ہوگئی۔ اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے ملی۔ وہ 5 ماہ قبل ایئرپورٹ روڈ سے لاپتہ ہوئے تھے۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے اسد خان اچکزئی کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔ جناح روڈ، قندھاری بازار اور منان چوک پر اے این پی کے کارکنوں نے لاپتہ صوبائی رہنماء اسد اچکزئی کی لاش ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر پر پارٹی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اسد خان اچکزئی کی گمشدگی اور آج ان کی لاش ملنا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے، شہریوں کو تحفظ دینا ریاست اور متعلقہ اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے، اس قسم کے واقعات عوام کا قانون اور آئین سے اعتماد اور یقین کم کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی اس سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے، ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں، کسی بھی صورت صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 918780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش