1
Sunday 28 Feb 2021 13:08

اپوزیشن عناصر انتشار  پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہے، عثمان بزدار

اپوزیشن عناصر انتشار  پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے افسوس  کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو  ملکی ترقی عزیز نہیں، یہ لوگ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر کے لیے ٹیک آف کر چکا اور معیشت درست سمت پر آچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے، اپوزیشن عناصر انتشار  پھیلا کر ترقی کو روکنے کے درپے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 918834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش