0
Wednesday 3 Mar 2021 08:56

سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی منعقد کرانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی منعقد کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وقت کی کمی کے باعث الیکشن کمیشن نے بدھ کو (آج) ہونے والے سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے پر عملدرآمد کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالہ سے کمیٹی چار ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کے لئے مختلف اداروں پر مشتمل نگراں کمیٹی جبکہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور کرپٹ پریکٹس روکنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن، ایف بی آر، نیب، اسٹیٹ بینک اور نادرا کے نمائندوں پر مشتمل نگرانی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو الیکشن کمیشن کو مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے ضروری معلومات اور ریکارڈ کی فراہمی اور جہاں ضروری ہو تفتیش کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہے، تاکہ ہر قسم کی انتخابی بدعنوانی کا تدارک کیا جا سکے۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا ہے، تاکہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 167 کے تحت دی گئی کرپٹ پریکٹس کو روکا جا سکے۔ یہ سیل 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش