0
Wednesday 3 Mar 2021 15:14

نہ نجومی ہوں، نہ ولی ہوں، نہیں جانتا کون کامیاب ہو گا، شہباز شریف

نہ نجومی ہوں، نہ ولی ہوں، نہیں جانتا کون کامیاب ہو گا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نہ نجومی ہوں، نہ ولی ہوں، نہیں جانتا کون کامیاب ہو گا۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے۔ الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے۔ بیلٹ کے ذریعہ اراکین کو اپنے ضمیر کا اظہار کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کتنے پرامید ہیں کہ کامیابی ہوگی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جانتا ہے، میں کوئی نجومی تو نہیں، نہ میں ولی ہوں۔ حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار دیکھ رہے ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے خاموشی اختیار کرلی۔
 
خبر کا کوڈ : 919424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش