0
Thursday 4 Mar 2021 19:50

سعودی جارحیت سے یمن کے ہزاروں لوگ اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

سعودی جارحیت سے یمن کے ہزاروں لوگ اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا یمن کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ اس وقت یمن کا بنیادی نقشہ تباہ ہوچکا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ہزاروں لوگ جن میں خواتین، بچے، بزرگ شامل ہیں، وہ اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں، ایسی صورتحال کے اندر اقوام متحدہ کی خاموشی نے ایک بہت بڑا سوال اٹھایا ہے کہ یمن میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے جاری ہے، اس واقعے پر اقوام متحدہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے سعودی عرب اور امریکہ پر یہ دباؤ ڈالنا چاہیئے تھا کہ وہاں پر جو کیمیکل ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں، اس کو روکا جاتا اور یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے وفد بھیجا جاتا، اس وقت یمن کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ وہاں غذا موجود ہے اور نہ ہی ادویات اسپتال اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو چاہیئے کہ وہ یمن کے مسئلے کو اٹھائے، یہ مسئلہ مسلمانوں کا ہے، ہمارے یمنی مسلمان اس وقت شدید مسائل سے دوچار ہیں، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم یمنی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام اور سمینارز کا انعقاد کریں اور یمن کے مسئلے کو اجاگر کریں کہ وہاں پر امریکہ اور سعودی عرب کس طرح سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ظلم و بربریت کر رہا ہے، لہذا میں پاکستان کے حکمرانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی امریکہ اور سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں، تاکہ یمن کے مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 919663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش